2020 والی بال اولمپک کی گروپ بندی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

تہران، ارنا -2020 والی بال اولمپک کے پہلے مرحلے کی گروپ بندی کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا.

عالمی والی بال فیڈریشن نے ٹوکیو میں 2020  کے والی بال اولمپک مقابلوں کے پہلے مرحلے کی گروپ بندی کو سرکاری طور پر اعلان کردیا جس کے مطابق پہلے گروپ میں ایرانی قومی والی بال ٹیم جاپان، پولینڈ، اٹلی، کینیڈا اور وینزویلا کے ساتھ میچ کھیلے گی.

دوسرا گروپ برازیل، امریکہ، روس، ارجنٹائن، فرانس اور تیونس پر مشتمل ہے.

خواتین کے حصے میں پہلے گروپ میں جاپان، سربیا، برازیل،جنوبی کوریا، ڈومینیکن اور کینیا  اور دوسرے گروپ میں بھی چین، امریکہ ، روس، اٹلی، ترکی اور ارجنٹائن  شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق، 2020 اولمپک مقابلوں کا 32 ویں مرحلہ آئندہ سال ٹوکیو میں منعقد ہوگا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 1 =