ایرانی خواتین کی فٹسال ٹیم نے کافا عالمی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر 20 خواتین کھیلاڑیوں نے تاجیکستان میں منعقدہ کافا بین الاقوامی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی خواتین کی فٹسال ٹیم نے کافا عالمی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں کرغیزستان کیخلاف کھیلے جانے میچ میں 0-2 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کرکے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھیلاڑیوں نے اس سے پہلے ترکمانستان، تاجیکستان، افغانستان، اور ازبکستان کی ٹیموں کو شکست دیا تھا۔

 واضح رہے کہ کافا بین الاقوامی فٹسال مقابلوں کا 24 سے 29 جنوری تک تاجیکستان میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =