26 جنوری، 2020 9:26 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83649347
0 Persons
ایران کی عالمی کراٹے مقابلوں میں تیسری پوزیشن

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے فرانس میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 مختلف تمغوں کیساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 2020 عالمی کراٹے مقابلوں کا 24 جنوری سے فرانس میں انعقاد کیا گیا جس میں 92 ممالک سے آئے ہوئے 703 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں شریک ایرانی کھیلاڑیوں "بہمن عسگری"، "حمیدہ عباسقلی" اور "صالح اباذری" نے بالترتیب -75، +68 اور +84 کلوگرام کے زمروں میں دو طلائی اور ایک کانسی کے تمغے جیت لیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے مجموعی طور پر 3 مختلف تمغوں کے حصول کیساتھ اس ایونٹ کی تیسری پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی اور سپین کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =