26 جنوری، 2020 7:16 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83649243
0 Persons
عالمی کراٹے مقابلوں میں ایران کی اعلی کارکردگی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کراٹے کھیلاڑیوں نے فرانس میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو طلائی تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق عالمی کراٹے مقابلوں کا 24 جنوری سے فرانس میں انعقاد کیا گیا جس میں 92 ممالک سے آئے ہوئے 703 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ان مقابلوں میں شریک ایرانی کھیلاڑی "بہمن عسگری" نے -75 کلوگرام کے زمرے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے فین لینڈ، بیلاروس، روس اور فرانس کی حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

اس کے علاوہ ایران کی خاتون کھیلاڑی "حمیدہ عباسقلی" نے +68 کلوگرام کے زمرے میں ڈنمارک، سلووکیا، فرانس اور بلغاریہ کی حریفوں کو جیت کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

حمیدہ عباسقلی نے فائنل مرحلے میں ترکی حریف کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کر لیا۔

ان مقابلوں میں شریک ایران کے دیگر کراٹے کھیلاڑی "صالح اباذری" نے بھی +84 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کر لیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =