ایران اور عمان کا میری ٹائم سیکورٹی کے شعبے میں تعاون پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں میری ٹائم سیکورٹی اور توانائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایران کے مختصر دورے پر آئے ہوئے "یوسف بن علوی" نے آج بروز اتوار کو "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی مسائل بالخصوص آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے میری ٹائم سیکورٹی اور توانائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا اور اس حوالے سے تمام فریقین سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے گزشتہ ایک مہینے کے دوران سے اب تک 4 بار ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کی آخری ملاقات گزشتہ منگل کو دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =