26 جنوری، 2020 4:05 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83649018
0 Persons
ایران میں کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے سربراہ برائے وبائی امراض نے کہا ہے کہ ابھی تک ملک میں کرونا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا ہے.

یہ بات حسین عرفانی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا سے مبتلا ایک فرد کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں کے ردعمل پر کہا کہ یہ افواہیں درست نہیں ہیں اور اب تک ملک میں کرونا وائرس کا کوئی مشکوک کیس دکھایا نہیں گیا ہے.

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ائیرپورٹ پر قائم کاؤنٹرز پر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف موجود ہیں جن کاؤنٹرز پر چین اور دیگر مشرقی ایشیائی خطے سے آنے والے تمام مسافروں کا چیک اَپ کیے جا رہے ہیں اور اس مرض سے کوئی مشتبہ کیس کو مزید سخت معائنوں کے لیے اسپتال بھیج دیا جائے گا.

تقریبا 54 ملین افراد ووہان اور چین کے کئی دوسرے شہروں میں قرنطین میں ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے.

چین، عہدیداروں کے کہنے کے مطابق، چین میں خطرناک وائرس کورون کے مرض سے مبتلا افراد کی تعداد 975 ہزار ہوگئی ہے اور نئے کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہی ہیں۔ اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

چین کے علاوہ امریکہ، فرانس، جاپان، ملائیشیا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی اس وائرس کا دکھایا گیا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =