ایرانی پیٹروکیمیکل کی پیداواری 27 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی

تہران، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے کہ 2021 تک پیٹروکیمیکل کی پیداواری 100 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس کی مالیت کی شرح 27 ارب ڈالر ہوگی.

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ 2021 کے بعد پیٹروکیمیکل کی پیداواری 137 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی جس کی شرح 37 ارب ڈالر ہوگی.
زنگنہ نے کہا کہ فی الحال پیٹروپارس کمپنی جنوبی پارس کے فیز 11 میں سرگرم عمل ہے اور ہمیں امید ہے کہ اگست 2021 تک اس فیز میں گیس کی پیداواری کا آغاز ہوگا.
انہوں نے کہ ہمارے مقصد اس گیس فیلڈ میں ایک ارب مکعب فٹ گیس کی پیداواری ہے.
ایرانی وزیر تیل نے کہا کہ ایرانی نامور جامعات سمیت تہران، شریف، انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم، امیرکبیر، تیل صنعت، شیراز، سائنس اور تحقیقات اور آئل انڈسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ یونیورسٹیاں اس گیس فیلڈ میں سرگرم عمل ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جلد ہی گیس کی پیداواری میں ایک ارب میٹر مکعب کے ریکارڈ کو توڑ پائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 12 =