ایرانی خاتون نے عالمی کراٹے مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھیلاڑی نے فرانس میں منعقدہ عالمی کراٹے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کراٹے مقابلوں کا 24 جنوری سے فرانس میں انعقاد کیا گیا جس میں 92 ممالک سے آئے ہوئے 703 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ان مقابلوں میں شریک ایرانی کھیلاڑی حمیدہ عباسقلی نے +68 کلوگرام کے زمرے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دیکھاتے ہوئے ڈنمارک، سلوواکیا، فرانس اور بلغاریہ کی حریفوں کو شکیت دے کر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

ایرانی خاتون کھیلاڑی کل بروز اتوار ترکی حریف " ملتم ہوکا اوغلو" کیخلاف میدان میں اتریں گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =