آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرہیں: ایرانی سپریم لیڈر

  تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب  حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام  میں ایک پیغام میں فرمایا ہے کہ آج دنیا میں رونما ہونے والے واقعات ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہر ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے  آج بروز ہفتہ کو طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ آپ کا اجلاس اہم حوادث اور واقعات کے درمیان منعقد ہورہا ہے ان میں ہر واقعہ ایران کی مسلمان اور انقلابی عوام کی عظمت اور اعتبار کے جلوؤں کا مظہر ہے.

 حضرت آیت الله خامنه ای نے فرمایا کہ شہادتیں، عسکری توانائیاں، عوام کی میدان میں بےمثال موجودگی، نوجوانوں کا مضبوط اور پختہ جذبہ  اور اس کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہزاروں سرگرم مجموعہ نیز ملک بھر کے جوانوں میں عظيم الشان دینی اور معنوی رجحان ، آج کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھے رجحان کی خبـر دے رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید فرمایا کہ ایک ایسا رجحان جو مستقبل کی تاریخ پر اپنے گہرے اور عمیق اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ 

 ایرانی سپریم  لیڈر نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اللہ تعالی کی طاقت اور مدد سے انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ، اس رجحان کو سرانجام تک پہنچانے میں اہم اور مؤثر ثابت ہوسکےگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =