پاکستان کا ایران سعودیہ کیجانب سے مذاکرات کی آمادگی کا خیرمقدم

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے اظہار کا خیرمقدم کیا ہے.

یہ بات "محمود قریشی" نے جمعہ کے روز اپنی پریس کانفرنس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مذاکرات کے لئے تہران اور ریاض کی تیاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ غلطی فہمیوں کا حل چاہتے ہیں۔
قریشی نے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مستحکم اور دوستانہ تعلقات قائم کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کبھی بھی تہران اور ریاض کے درمیان تنازعات بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے اور ہم نے اس مقصد سے دونوں ملکوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے ایک اور تنازعے کا برداشت نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" نے بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =