پاکستان، ایران کیساتھ توانائی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ بات "ندیم بابر" نے جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بالخصوص وزارت تیل اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گی۔
بابر نے پاکستان میں توانائی کے اہم پہلووں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے اہم پڑوسی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =