قدس فورس کمانڈر کو قتل کرنے کی دہمکی امریکی ریاستی دہشتگردی ہے: ایران

تہران، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے قدس فورس کے نئے کمانڈر کو قتل کرنے سے متعلق امریکی ایلچی کی دہمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ کی کھولی ریاستی دہشتگردی ہے.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے جمعرات کے روز امریکی حکومت میں ایرانی امور کے مخصوص نمائندہ "برایان ہوک" کی جانب سے قدس فورس کے اعلی کمانڈر بڑیگیڈئیر جنرل "قاآنی" کو قتل کی دھمکی دینے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اب ناجائز صہیونی ریاست کے بعد امریکہ دوسرے ملک ہے جنہوں نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لئے اپنی حکومت اور مسلح افواج کی سہولیات کا استعمال کرے گی اور آئندہ بھی اسے جاری رکھے گی۔
موسوی نے امریکہ کے دہشتگردی اقدامات کو ان کے کمزوری قرار دیتے ہوئے دہشتگردی اقدامات اور بے بنیاد بیانات کی مذمت کی اور عالمی برادری کو اس کے ایسے دہشتگردانہ اقدامات کو روکنے کے لئے کوشش کرے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی حکومت میں ایرانی امور کے مخصوص نمائندہ "برایان ہوک" نے جمعرات کے روز ایرانی قدس فورس کے نئے اعلی کمانڈر کو قتل کی دھمکی دے کر کہا کہ اگر جنرل قاآنی جنرل سلیمانی کے رویے کو جاری رکھے اسے قتل کیا جائے گا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =