ایران کی سافٹ وار ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ میں 20 ارب ڈالر کی صلاحیتیں ہیں

قم، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے سائنسی اور ٹیکنالوجی امور نے کہا ہے کہ سافٹ وار ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی صلاحیتیں 20 ارب ڈالر کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سید "محمد حسین سجادی" نے صوبے قوم میں تخلیقی صنعتوں سے متعلق منعقدہ ایک نشست کے دوران ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن تخلیقی صنتعوں کی عالمی مارکیٹ میں ایران کا حصہ ملک کے اندر موجودہ صلاحیتوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

سجادی نے مزید کہا کہ کی گئی منصوبہ بندیوں کے مطابق آئندہ 15 سال تک سافٹ وار ٹیکنالوجی اور تخلیقی صنعتوں کی عالمی مارکیٹ میں ایران کا حصہ 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013ء کے دوران، تخلیقی صنعتوں کی عالمی مارکیٹ کا مجموعی کار وبار 250 ارب ڈالر پر مشتمل تھا جس میں ایران کا حصہ انتہائی کم تھا۔

سجادی نے کہا کہ ملک کے اندر تخلیقی صنعتوں اور سافٹ وار ٹیکنالوجی کی توسیع کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 3 =