22 جنوری، 2020 5:40 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83644585
0 Persons
ایران کو برطانیہ کا قرضہ کیس کی سماعت کا آغاز

لندن، ارنا- ایران سے اسلحہ کے معاہدے سے متعلق برطانوی قرضہ کے حوالے سے برطانیہ کی اپیل کی سماعت آج بروز بدھ کو شروع ہوئی اور کل تک جاری رہے گی۔

اس اجلاس میں ہتھیاروں کے معاہدے سے متعلق ایران پر برطانیہ کے قرض کے ایک چھوٹے سے حصے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

عدالت دونوں فریقوں کے نمائندوں کی سماعت کررہی ہے اور جاری شدہ شیڈول کے مطابق کل تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور ایران کے درمیان 1974 اور 1976 میں 1500 چیفٹن ٹینک Chieftain tank اور 250 بکتر بند گآڑیوں کی خریداری کا معاہدہ 450 ملین پونڈ کی مالیت پر طے کیا گیا جو مغرب کی ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے عملی نہ ہو سکا۔

 دی ہیک کی عدالت نے برطانیہ کو رقم کی واپسی اور خسارہ دینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =