افغان صدراتی مشیر نے ایران کی سلامتی اور میزبانی کو سراہا

بجنورد، ارنا-  عالمی فیڈریشن برائے روایتی مقابلوں اور کشتی زورخانہ گیمز کے نائب سربراہ جو افغان صدراتی مشیر بھی ہیں نے کہا ہے کہ ان مقابلوں کا ایران کی میزبانی میں بھر پور امن و سلامتی کیساتھ انعقاد کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد انور" نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی میزبانی میں عالمی روایتی مقابلوں اور کشتی زورخانہ گیمز ایک ُپر سکون ماحول میں انعقاد کیے گیے۔

انور نے کہا کہ خراسان شمالی کے گورنر جنرل اور عالمی فیڈریشن کے تعاون سے ان مقابلوں کا انتہائی شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا اور ان مقابلوں میں شریک تمام کھیلاڑی بھی ایران کی میزبانی کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے افغانستان میں روایتی مقابلوں اور کشتی زورخانہ گیمز کی ترقی میں ایرانی کوچز کے کردار کو تعمیری قرار دیا۔

افغان صدراتی مشیر نے مزید کہا کہ ایران میں جاری روایتی اور کشتی مقابلوں میں افغان کی اڈولٹ ٹیم نے حصہ لیا ہے  لیکن مستقبل میں افغان کی نوجوانوں کی ٹیم، ان مقابلوں میں شریک ہوں گی۔

 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے خراسان میں واقع شہر بجنورد میں عالمی روایتی مقابلوں اور کشتی زورخانہ گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 ممالک سے آئے ہوئے 100 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =