22 جنوری، 2020 4:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83644499
0 Persons
 ایران اور شام کے وزرائے تعلیم کی ملاقات

 تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے وزرائے تعلیم نے ایک ملاقات میں باہمی ثقافتی اور تعلیمی تعلقات پر بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دورے پر آئے ہوئے "محسم حاجی میرزائی" نے بدھ کے روز اپنے شامی ہم منصب "عماد موفق الغرب" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے تعلیمی شعبے بشمول درسی کتب، ابتدائی تعلیم، غیر معمولی تعلیم اور استادوں کی مشترکہ تربیت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے پر مذاکرات کیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تعلیم ایک وفد کی قیادت میں بدھ کے روز شام کے تین روزہ دورہ پر پہنچ گئے جہاں ان کے شامی ممنصب سمیت شام میں تعینات ایرانی سفیر "جواد ترک آبادی" نے ان کا استقبال کیا۔

حاجی میرزائی، دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر برائے اعلی تعلیم "بسام ابراہیم" سمیت شامی وزیر اعظم "عماد خمیس" اور اسپیکر "حمودہ صباغ" کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ شامی اسکول میوزیم اور امام خمینی تعلیمی مرکز کا دورہ کریں گے اور ساتھ ساتھ حضرت زینب سلام اللہ علیہ اور حضرت رقیہ (س) کے روضہ مطہر کی زیارت بھی کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =