ایران ، صحتمند شہروں کے نیٹ ورک قائم کرنے میں ایک علمبردار ملک

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران گذشتہ 30 سالوں سے صحت مند شہروں کے عالمی پروگرام میں شریک ہوگیا اور اب بحیرہ روم کے مشرقی خطے میں اس پروگرام کے قیام میں سر فہرست ممالک میں شامل ہے۔

یہ بات ایرانی وزارت صحت کے نیٹ ورک منیجمنٹ کے سربراہ "جعفر صادق تبریزی" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے کہا کہ عالمی صحتمند شہروں کے منصوبے کا مقصد وبائی، غیر وبائی بیماریوں سے مقابلہ کرنا، دماغی اور ماحولیاتی صحت ، کام کی جگہ کی حفاظت ہے.
تبریزی نے کہا کہ یہ منصوبہ لوگوں کی شراکت سے معاشرے اور شہری ماحول کو ایک محفوظ اور صحت مند معاشرے میں بننا چاہتا ہے جو عوام کے درمیان باہمی یکجہتی کے ساتھ شہری مسائل حل کئے جاسکتے ہیں لہذا عوام اور معاشرے کے صحت میں تمام سرگرم تنظیموں کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہئیے.

ایران اور یونان کے درمیان صحت مند شہر کے نیٹ ورک قائم کرنے کیلئے تعاون
انہوں نے یونان کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اس منصوبے میں کامیاب ممالک میں سے ایک ہے جس میں بلدیات کی توجہ کے ساتھ قائم ہوچکے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم یونان کے ساتھ صحت مند شہروں کے نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے تعاون کر رہے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 5 =