22 جنوری، 2020 2:04 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83644221
0 Persons
ایران شہد کی پیداوار میں دنیا کے تیسرے نمبر پر ہے

کرج، ارنا – ایرانی وزارت جہاد زراعت کے ایک عہدیدار نے شہد کی مکھیوں کی صنعت میں ملک کی انوکھی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران شہد کی پیداوار میں دنیا کے تیسرے نمبر پر ہے.

یہ بات نائب ایرانی وزیر زراعت کے مشیر "غلامحسین طہماسبی" نے بدھ کے روز شہد کی مکھی کی دوسری بین الاقوامی اور دسویں قومی کانگریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماتحت خوراک و زراعت تنظیم (فائو کی رپورٹ کے مطابق، ایران سالانہ 69 ہزار ٹن شہد کی پیداواری کے ساتھ دنیا کے چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اب ملک میں شہد کی پیداوار کی شرح سالانہ 90 ٹن تک پہنچ گئی ہے تو فائو کو ایرانی پوزیشن کو تبدیل کرنا چاہیے.
طہماسبی نے اس شعبے میں برآمدات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میں سالانہ تقریبا 5000 ٹن شہد برآمد کر رہے ہیں جس کو10 ہزار ٹن تک پہنچنا چاہیے.
تفصیلات کے مطابق شہد کی مکھی کی دوسری بین الاقوامی اور دسویں قومی کانگریس 22 اور 23 جنوری ایرانی صوبے البرز کے شہرکرج میں منعقد ہو گی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
--

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 8 =