22 جنوری، 2020 11:52 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83643866
0 Persons
اولمپک کا کوٹہ حاصل کرنے پر تیار ہوں : خاتون ایرانی رنر

تہران، ارنا – خاتون ایرانی رنر نے کہا ہے کہ ایشیائی اور عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کے بعد 100 میٹر کے حصے میں ایک اچھا ریکارڈ قائم کرنے اور اولمپک کوٹہ حاصل کرنے کیلیے اس کے پاس ایک تفصیلی منصوبہ ہے۔

ایرانی خاتون فرزانہ فصیحی نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربیا میں منعقدہ عالمی انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 میٹر کے زمرے میں انٹری ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے اپنے ریکارڈوں کو بہتر بنانے کے لیے بہت موثر تھے.

فصیحی نے کہا کہ عالمی فیڈریشن کی جانب سے سربیا کے مقابلوں میں میرا ریکارڈ رجسٹرد کردیا گیا ہے اور ایرانی فیڈریشن نے بھی تمام ڈوپنگ دستاویزات پہنچنے کے بعد اس ریکارڈ کو رجسٹر کرے گا اور مجھے فیڈریشن سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ وہ ان مقابلوں کے بعد 100 میٹر کے حصے میں ایک اچھا ریکارڈ قائم کرنا چاہتی ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز کا انٹری ریکارڈ 30۔7 سیکنڈ ہے جس کو فصیحی نے توڑ دیا۔

واضح رہے کہ خاتون ایرانی رنر نے اس سے پہلے ایشین انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز کے کانسی تمغے کو اپنے نام کر لیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2014ء میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹرک اینڈ فیلڈ مقابلوں کی دوسری پوزیشن کو بھی حاصل کر لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =