یورپ نے تنازعات کے حل کے جاری بیان کیساتھ اپنی نا اہلی کو ثابت کردیا: صالحی

تہران، ارنا – ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تین یورپی ممالک سمیت جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے جوہری معاہدے پر تنازعات کے حل کے میکنزم کے بیان کو جاری کرنے کے ساتھ امریکہ کے مطالبات کے سامنے اپنی کمزوری کا ثابت کردیا.

یہ بات "علی اکبر صالحی" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
تفصیلات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگاتار دباؤ کے نتیجے میں ، فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو فعال بنانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے 15 جنوری کو جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایران کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے پیش نظر ، ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 0 =