ایران کی جنوبی کوریا کی خلیج فارس کے نام کو مسخ کرنے پر تنقید

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے خلیج فارس کے نام کو مسخ کرنے پر تنقید کی.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.
انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کو خلیج فارس کا تاریخی نام بھی نہیں معلوم ہے تو کس علم اور جواز کے ساتھ اس علاقے میں فوجی طاقت بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے ؟!
موسوی نے کہا کہ باہمی احترام اور حقائق کی قبولیت مہذب اقوام کے تعلقات کے بنیادی اصول ہے۔
یاد رہے کہ سید عباس موسوی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں خلیج فارس میں جنوبی کوریا کی فوجی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ وہ عدن علاقے میں اپنے فوجی بیڑے کا ایک حصہ جو امریکی اتحاد سے باہر ہے ، لانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اعلان کردیا کہ ان کے یہ اقدام قابل قبول نہیں اور امریکی رویہ کی طرح ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں مگر ان کے ایسے اقدام تعمیری نہیں ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 8 =