21 جنوری، 2020 8:21 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83643268
0 Persons
ایران کی پڑوسیوں کو سو ارب ڈالر برآمدات کی فراہمی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر صنعت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہمسایہ ممالک کو سو ارب ڈالر پر مشتمل ملکی ساختہ مصنوعات کی برآمدات کی فراہمی کی گئی۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی وزیر برائے کان کنی، صنعت اور تجارت اور تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ "حمید زادبوم" نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا ایرانی سامان کی برآمدات کیلئے 15 ہمسایہ ممالک کی مارکیٹس ہماری اولین ترجیح ہیں اور اس شعبے میں ہمارا ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر ہے۔

زادبوم نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو ملکی ساختہ مصنوعات کی برآمدات سے سامان ٹرانزیٹ اور رقم کی منتقلی میں آسانی ہوتی ہے اور یہ ایران کیخلاف دشمن عناصر کی اشتعال انگیز پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے ملک میں تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ملکی ساختہ مصنوعات کو ہمسایہ ممالک میں برآمدات کیلئے سرگرم اقتصادی کارکنوں کی مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب ایرانی وزیر صنعت نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کیلئے ہمسایہ ممالک سمیت انڈونیشیا، ویتنام اور تھائی لینڈ کے بازاروں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ  یمن، شام اور لبنان کے بازاوں میں فعال موجودگی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ افریقی ممالک کی مارکیٹ میں ایرانی سامان کی کامیاب موجودگی کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں اور اس بڑی منڈی میں برآمد کرنے والوں کی حوصہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔

زادبوم نے کہا کہ چین اور بھارت بھی ہمارے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں اور ان دونوں ممالک  بالخصوص چین کی منڈی میں ایرانی سامان جیسے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی برآمدات کی بڑی صلاحیت ہے اور ہم اس صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی کر رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 3 =