21 جنوری، 2020 7:28 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83643231
0 Persons
ایرانی سنوکر ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن

مشہد، ارنا- عالمی سنوکر فیڈریشن کی درجہ بندی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سنوکر ٹیم نے مردوں کے حصے میں دنیا کی دوسری پوزیشن اور خواتین کے حصے میں نویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی بلیئرڈ اور بولنگ فیڈریشن کے سربراہ "ہاشم اسکندری" نے منگل کے روز ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بلیئرڈ اور بولنگ فیڈریش کو بھی اب تک دوبار کیلئے ایشیا کے سب سے بہتر فیڈریشن کے طور پر چن لیا گیا ہے۔

اسکندری نے مزید کہا کہ آیندہ مہینوں کے دوران قطر میں خواتین کے عالمی سنوکر مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھیلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے خراسان رضوی میں بلیئرڈ اور بولنگ کے شعبے میں بے پناہ صلاحتیں ہیں جن پر توجہ دینی چاہیے۔

اس موقع پر صوبے خرسان رضوی کے ڈائریکٹر میجنر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور نے کہا ہے کہ اس صوبے کے کھیلاڑیوں نے گزشتہ روز کے دوران، دنیا اور ایشیا میں حاصل کیے گئے اپنے 20 تمغوں کو جنرل سلیمانی کا عطیہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =