21 جنوری، 2020 4:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83643044
1 Persons
ایران اور عمان کا اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر زور

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور اسٹرٹیجک تعلقات کے فروغ ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دورے پر آئے ہوئے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ "یوسف بن علوی" نے آج بروز منگل کو "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سمیت خطے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ بھارت کے اختتام کے بعد دارالحکومت مسقط میں ایک مختصر قیام کے دوران اپنے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

 اس کے علاوہ ظریف نے گزشتہ ہفتے کے دوران سلطنت عمان کے نئے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق اور عمان کے دیگر اعلی حکام کیساتھ  الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوسف بن علوی نے بھی گزشتہ ہفتوں کے دوران تہران ڈائیلاگ فورم میں شرکت کیلئے ایران کا دورہ تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =