13 ممالک میں تعینات ایران کے نئے سفیروں کی صدر روحانی سے ملاقات

تہران، ارنا- 13 مختلف ممالک میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیروں نے صدر ممکلت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی نے دوسرے ملکوں کیساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے باہمی تجارت کے شعبے میں نجی شعبے کو فعال کرنے پر زور دیا۔

 رپورٹ کے مطابق آج بروز منگل کو بیلجیم، سویڈن، ناروے، ڈنمارک، بیلاروس، آرمینیا، سربیا، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، کرغزستان، سری لنکا، موریتانیہ اور کروشیا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیروں نے صدر ممکلت ڈاکٹر حسن روحانی کیساتھ  ملاقات کی۔

 اس موقع پر صدر روحانی نے  نئے ایرانی سفیروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے نجی اور سرکاری شعبوں کے سرمایہ کاروں کو ایرانی صلاحیتوں کا متعارف کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ باہمی تعلقات کے فروغ پر کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

 صدر روحانی نے دیگر ممالک کیساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے تجارت کے شعبے میں نجی سیکٹرکو فعال کرنے اور ساتھ ساتھ  باہمی ثقافتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 7 =