ایرانی صوبے قزوین کی ڈھائی ہزار سے زائد ٹن ہربل مصنوعات کی برآمدات

 قزوین، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے قزوین میں رواں سال کے دوران 2600 ٹن مختلف قسم کی ہربل مصنوعات کو بیرون ملک میں برآمد کیا گیا ہے جن میں اکثر منصوعات کا حصہ کشمش کی فصل پر مشتمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی وزرات زراعت کے سربراہ نے منگل کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد شدہ ہربل مصنوعات کے 1800 ٹن کشمش پر مشتمل ہیں اور باقی دوسرے حصے پستہ، مٹر، اور باربیری پر مشتمل ہیں۔

خمسہ نے کہا کہ ہربل مصنوعات کو سب سے زیادہ کینیڈا، پولینڈ، جاپان، نیدرلینڈز، بلغاریہ، قازقستان، چیلی، قطر، جرمنی، روس، آسٹریلیا، چیک، عراق، آرمینیا، رومانیہ، اٹلی، اور ترکمانستان میں برآمد کیا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی زرعی مصنوعات کے 5 فیصد کے حصے کو صوبے قزوین میں تیار کیا جاتا ہے۔

 کشمش اور پستہ صوبہ قزوین کی اہم ترین زرعی مصنوعات ہیں جن کو بڑے پیمانے پر بیرون ملک میں برآمد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =