جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ہر کسی اقدام کا خیر مقدم کریں گے: چین

بیجنگ، ارنا- چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور خطی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ہر کسی موثر اقدام کا خیر مقدم کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار "گنگ شوانگ" نے پیر کے روز ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کیساتھ  گفتگو کرتے ہوئے روس کیجانب سے ایران جوہری معاہدے کے مستقبل کا جائزہ لینے کے حوالے سے اس معاہدے کے فریقین کے درمیان ایک اجلاس کے انعقاد کی تجویز کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین بطور دو اسٹریٹجک شراکت دار اور ایران جوہری معاہدے کے حمایت کرنے والے ممالک کے جوہری معاہدے سے متعلق بدستور ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں ہیں۔

چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک اہم سیاسی سفارتکاری اور کثییر الجہتی معاہدہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی قومی سلامتی کونسل نے بھی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدہ، مشرق وسطی میں قیام امن و استحکام اور جوہری ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے حوالے سے تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

گنگ شوانگ نے جوہری معاہدے کے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کو متوازن کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =