20 جنوری، 2020 1:27 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83641172
0 Persons
ایران کی عالمی روائتی مقابلے زورخانہ گیم میں فتح

بجنورد، ارنا – ایرانی ٹیم نے ایران میں جاری عالمی روائتی مقابلے اور کشتی زورخانہ گیم کے تیسرے مرحلے میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

ایرانی ٹیم کے کھیلاڑیوں 'پژمان سکونتی، احسان حدادی ، محمدرضا ابوالحسنی، عباس مرادی زاده اور سوران الله مرادی' نے ایرانی صوبے خراسان شمالی کے شہر بجنورد میں منعقدہ بین الاقوامی روائتی مقابلے اور کشتی زورخانہ گیم کے تیسرے مرحلے میں 701 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی.

ان مقابلوں میں عراقی ٹیم نے دوسری پوزیشن اور آذربائیجان اور افغانستان کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی شہر بجنورد 18 سے 22 جنوری تک بین الاقوامی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں 21 ممالک سے 100 کھیلاڑی شریک ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 11 =