19 جنوری، 2020 4:04 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83640110
0 Persons
خاتون ایرانی رنر نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی خاتون کھیلاڑی نے سربیا میں منعقدہ عالمی انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 میٹر کے زمرے میں انٹری ریکارڈ کو توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون ایرانی رنر "فرزانہ فصیحی" نے سربیا کے شہر بلغراد میں منعقدہ عالمی انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 60 میٹر کو 29۔7 سیکنڈ کے اندر طے کرتے ہوئے ان مقابلوں کے انٹری ریکارڈ کو توڑ دیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز کا انٹری ریکارڈ 30۔7 سیکنڈ ہے جس کو فصیحی نے توڑ دیا۔

 واضح رہے کہ خاتون ایرانی رنر نے اس سے پہلے ایشین انڈور ٹریک اینڈ فیلڈ گیمز کے کانسی تمغے کو اپنے نام کر لیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2014ء میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹرک اینڈ فیلڈ مقابلوں کی دوسری پوزیشن کو بھی حاصل کر لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 5 =