19 جنوری، 2020 12:41 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83639697
0 Persons
ایران کی نینو ٹیکنالوجی میں عالمی چوتھی پوزیشن

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ دو سال سے نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعلی کارکردگیوں کے ساتھ عالمی چوتھی پوزیشن پر ہے.

یہ بات نینو میڈیسن اور نینو سائنس کی تیسری کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر "سید مہدی ریاضت" نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں ہم اعلی پوزیشن پر ہیں اور چین، بھارت، جنوبی کوریا اور یورپی ممالک ہمارے اہم حریف ہیں.
ریاضت نے کہا گزشتہ سال کے دوران 10400 مضامین کو مستند جریدے ISI میں شائع کیا گیا ہے اور مضمون کی درجہ بندی کے لحاظ سے ، ہم دنیا کے چوتھے نمبر پر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ نینو ٹکنالوجی کی دوسری دس سالہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہم سائنس کی تیاری اور انسانی ترقی کے مرحلے سے گزر چکے ہیں جس میں کارو بار، برآمدات، عالمی کمپنیاں قائم کرنا اور عالمی تعاون پر زور دیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس کی پیداواری میں اعلی کامیابیاں حاصل کرلی ہے اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں 35 ہزار سے زائد افراد زیر تعلیم ہیں جس کا کچھ حصہ طبی میدان میں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 6 =