ایران کے عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 18 ممالک کی شرکت کا اعلان

رشت، ارنا - 18ممالک کے ویٹ لفٹرز نے رشت میں منعقدہ عالمی کپ میں حصہ لینے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ مقابلوں جو جاپان میں منعقدہ 2020 اولمپک کوالیفائر مقابلے بھی ہیں، 2فروری سے تین دن تک ایرانی شمالی صوبے گیلان کے شہر رشت میں منعقد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک ایران سمیت 18 ممالک سے تقریبا 100 کھیلاڑیوں نے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
بلغاریہ،عراق، کیمرون، بنگلہ دیش، بوسنیا، ناروے، ترکمانستان، اردن، منگولیا، یوکرائن، چین، آرمینیا، آذربائیجان، انڈونیشیا، ترکی، رومانیہ، یمن اور قطر ایران میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ کپ میں شرکت کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =