ایران کے نامور کراٹے کھیلاڑی کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا

تہران، ارنا - بین الاقوامی کراٹے تنظیم کے مطابق پیرس میں ایک خصوصی تقریب کے موقع پر نامور ایرانی کھیلاڑی "سجاد گنج زادہ" سمیت دنیا کے 11 بہترین کھیلاڑیوں کو عالمی ایوارڈز سے نوازا جائے گا.

عالمی کراٹے فیڈریشن کے مطابق 24 جنوری کو پیرس میں منعقدہ کراٹے ون مقابلوں کے دوسرے دن کے اختتام کے موقع پر 2019 کے کراٹے ون مقابلوں کے سب سے بہترین کھیلاڑیوں کو عالمی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سجاد گنج زادہ نے مراکش، چین اور سپین میں منعقدہ کراٹے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا تھا۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی چیلی کے کراٹے پریمئر لیگ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہری دیکھاتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =