18 جنوری، 2020 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83638631
0 Persons
  ایران میں صحت سے متعلق سالانہ 6 لاکھ سیاحوں کی آمد

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران صحت سے متعلق سالانہ تقریبا 6 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اس حوالے سے دوسرے رقیب ممالک جیسے بھارت، ترکی اور تھائی لینڈ کی کارکردگی ایران سے بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی صحت برای ترقیاتی امور "سید کامل تقوی" نے ہفتہ کے روز ہلیتھ ٹورازم کی توسیع سے متعلق منعقدہ نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حفظان صحت کے شعبے میں دی گئی سستی سہولیات کی وجہ سے صحت سے متعلق بہت سے سیاح، ایران کا رخ کرتے ہیں۔

تقوی نے مزید کہا کہ گزشتہ 7 سالوں پہلے ایران میں ہسپٹالوں کی تعداد 828 کی تھی جن کی تعداد اب ہزار ہسپٹال تک پہنچ گئی ہے اور ہسپتال کے بستروں میں اضافے نے خدمات فراہم کرنے کی مزید گنجائش پیدا کردی ہے۔

ایران کے ہسپٹالوں میں بستروں کی  تعداد 108 ہزار سے بڑھ کر 141 ہزار تک جا پہنچی ہے جو ایک مطلوبہ تعداد ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کہ رواں سال کے دوران 150 ہسپٹالوں اور صحت سے متعلق سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے دینے والی 50 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے۔

ایران میں ہمسایہ ملکوں بشمول عراق اور افغانستان اور دیگر شمالی پڑوسیوں سے آنے والے سیاحوں کے علاوہ  یورپ اور شمالی آفریقہ سے تعلق رکھنے والے بیمار بھی علاج کیلئے ایران کا رخ کر لیتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =