18 جنوری، 2020 11:31 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83638100
0 Persons
ایران خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں ہے: پاکستان

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران خطے اور دنیا میں تنازعات اور کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے.

یہ بات شاہ محمود قریشی نے آج بروز ہفتہ امریکہ کے دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے امریکی دورے سے پہلے ایرانی حکام سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام سے بات چیت کرنے سے ظاہر ہوا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے فروغ کا خواہاں نہیں ہے.

انہوں نے حالیہ دنوں میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی سطح پر علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار ہے.

قریشی نے کہا کہ امریکی دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ اور امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا ہے.

شاہ محمود قریشی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ایما پر خطے میں کشیدگی کی کمی اور اپنے ملک کے مواقف کی وضاحت کے لیے ایران اور سعودی عرب کے دورے مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز نیو یارک پہنچ گئے.

قریشی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے سربراہ کے ساتھ مشرقی وسطی کے حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کے بعد واشنگٹن روانہ ہوگئے.

پاکستانی وزیر نے گزشتہ روز اور آج امریکی سینیٹر 'لیندزی گراہام'، امریکی وزیر خارجہ 'مائیک پمپیو' اور امریکی مشیر قومی سلامتی 'رابرت وبریان' کے ساتھ ملاقات کی.

نائب امریکی وزیر دفاع 'جان روڈ 'نے قریشی کے ساتھ ایک نشست میں مشرقی وسطی کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی.

قریشی نے اس دورے کے دوران کشیدگی کو دور کرنے اور مذاکرات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے کہا کہ خطے اور پڑوسی ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی پاکستان کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے اسی لیے ہم ایک مناسب طریقے سے ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدگی کی کمی کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =