ایران نے عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 2 طلائی تمغے جیت لیے

تہران، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے اٹلی میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 2 طلائی تمغے جیت لیے.

ایرانی کھیلاڑیوں 'محمدحسین محمدیان اور امیرحسین زارع' نے اٹلی کے شہر روم میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 97 اور 125 کلوگرام کے زمروں میں اپنی مکمل جوہر کے دکھاتے ہوئے 2 سونے تمغے اپنے نام کر لیے.

محمدیان اور زارع نے ان مقابلوں کے فائنل مرحلے میں اپنے روسی حریفوں کو 9-0 اور 5-3 کے نتیجے کے ساتھ ہرا کر دو طلائی تمغے حاصل کر لیے.

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اٹلی کے بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں محمد حسین محمدیان اور امیر حسین زارع کی اعلی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 0 =