17 جنوری، 2020 8:02 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83637579
0 Persons
ظریف کی اپنے عمانی اور کینیڈین ہم منصبوں سے ملاقات

تہران، ارنا- مسقط کے دورے پر آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی اور کینیڈین ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج بروز جمعہ کو "یوسف بن علوی" کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور باہمی مسائل پر بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق ظریف نے دورہ بھارت کے اختتام کے بعد وطن روانگی سے پہلے دارالحکومت مسقط میں مختصر قیام کے دوران اپنے کینیڈین ہم منصب "فرانسوا فلیپ شامپانی" سے بھی ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران اور وہ ممالک جن کے شہری یوکرائنی طیارے حادثے میں جان بحق ہوگئے تھے، کے درمیان تکنیکی، عدالتی اور قونصلر شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے محکمہ خارجہ کے فنی ماہرین کے درمیان مسلسل رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جو رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا، نے جمعرات کے روز ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

ظریف نے اس سے پہلے وزیر اعظم "نریندر مودی" سے بھی ایک ملاقات میں باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت چابہار پورٹ پر تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

اس ملاقات میں دونون فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے گزشتہ دنوں کے دوران اس اجلاس کی سائڈ لائن میں اپنے اسٹونیا کے ہم منصب سمیت بھارت اور افغانستان کی قومی سلامتی مشیروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 واضح رہے کہ رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی  کانفرنس کا 14 سے 16 جنوری تک بھارتی دارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =