ایرانی فوٹوگرافر نے کرغز میلے کا طلائی تمغہ جیت لیا

تبریز، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے فوٹوگرافر نے کرغیزستان میں منعقدہ بین الاقوامی تصویری میلے میں بین الاقوامی فیڈریشن آف فوٹوگرافیک آرٹ کے طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

کرغز تصویری میلے میں شریک ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان کے علاقے اہر سے تعلق رکھنے والے ایرانی فوٹوگرافر "سعید قاسمی" کے عمدہ فن پاروں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا اور ان کو اس میلے کے طلائی تمغے سے نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قاسمی نے اس سے پہلے 40 قومی اور بین الاقوامی میلوں کے ایوارڈز کو حاصل کر لیا ہے اور ان کے فن کاروں کو سو سے زائد بین الاقوامی میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرغیزستان نیشنل پارک فوٹو میلے کا ایشیائی فوٹوگرافرز اور فوکس فوٹوگرافرز ایسوسی ایشنز کے تعاون سے سالانہ انعقاد کیا جاتا ہے۔

 کرغز فوٹو میلے کا بین الاقوامی فیڈریشن آف فوٹوگرافیک آرٹ کے زیر اہتمام میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 1 =