16 جنوری، 2020 1:17 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83636404
0 Persons
ایران سے 32 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات

یزد، ارنا - نائب ایرانی وزیر صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ بعض اقتصادی مسائل بشمول امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود رواں برس ایران نے 32 ارب ڈالر مصنوعات برآمد کیں.

ان خیالات کا اظہار "حسین مدرس" نے جنوبی صوبے یزد میں قائد اسلامی انقلاب کے خصوصی نمائندے کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروری مصنوعات کی فراہمی ہوگئی ہے اور ابھی گوداموں میں ضرورت سے 2 گنی زیادہ مختلف قسم کی مصنوعات موجود ہیں اور اس حوالے سے مارکیٹوں کو کوئی ایسی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

مدرس کا عقیدہ ہے کہ ایرانی پرڈیوسروں نے امریکی پابندیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان پابندیوں کو اچھے مواقع میں بدل دینے کا طریقہ بخوبی سیکھایا ہے۔

انہوں نے ایران اور بالخصوص صوبے یزد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی رونق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پرڈیوسروں کی حمایت کے حوالے سے اس شعبے میں 1600 قسم کی مصنوعات کو ملک میں درآمد کرنے پر پانبدی لگائی گئی ہے۔

نائب ایرنی وزیر صنعت نے کہا ہے کہ محکمہ تجارت، صنعت اور کان کنی کا ارادہ ہے کہ دوسرے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ملک میں سامان کی اسمگلنگ کی روک تھام میں ہر ممکن کوشش سے دریغ نہ کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے 9 ابتدائی مہینوں کے دوران 5۔32 ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کو مختلف ممالک میں برآمدات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رواں سال کے 8 ابتدائی مہینوں کے دوران، 55 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات اور درآمدات کی ہیں۔

اس کے علاوہ ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی سطح 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جس میں گزشتے سال کے مقابلے میں 11 فیصد کی کمی دیکنھے میں آئی ہے۔

ملک کی غیر ملکی تجارت سے متعلق تازہ ترین شائع شدہ اعداد وشمار کے مطابق ایران میں رواں سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران، نان آئل مصنوعات کی برآمدات کی سطح، وزن کے لحاظ  سے 88 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملک میں اسی عرصے کے دوران، درآمدات کی سطح، وزن کے لحاظ سے 22 ہزار ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 28 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کی کمی نظر دیکھنے میں آئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =