امریکی سازشوں کے سامنے ایرانی قوم مزید مضبوط ہوئی ہے: روحانی

تہران، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی سازشوں اور پابندیوں کے سامنے ایرانی قوم کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ایران کے مرکزی بینک کے 59ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکی ہاتھوں ہمارے ایک اہم کمانڈر شہید کیا جاتا ہے ہم اس شہادت  کے  اثر کو پورے خطے اور دنیا پر دیکھ سکتے ہیں جس نے کرنسیوں، تیل کی قیمتوں، اسٹاک مارکیٹوں اور دنیا کی تمام مالیاتی منڈیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ اس شہادت نے پورے خطے کو نفسیاتی، فکری اور سیاسی طور پر متاثر کیا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر سے افریقہ تک کے مسلمان عوام نے اس دکھ اور المناک واقعے کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی کا جنازہ شاندار انداز میں انعقاد کیا گیا جس سے ہماری حکومت اور ہمارے نظام کی طاقت ظاہر ہوتی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم بخوبی دیکھ سکتے ہیں کہ خطے میں ایک انسان نے کس طرح قربانی دی ہے اور اپنا کردار ادا کیا ہے اس نے امریکی جرائم کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ایسا ملک بہت کم ہے جو کھلے طور پر امریکہ کیخلاف کاروائی کا اعلان کرے اور اس کے ایک اہم فوجی اڈے کو میزائلوں کا نشانہ بنائے۔

 صدر روحانی نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران کے 52 حساس ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی لیکن جب ہم نے امریکہ کیخلاف کاروائی کی تو اس کے لب و لہجے میں واضح تبدیلی آگئی اور انہوں نے ایران کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔

انہوں نے یوکرائنی طیارے کے حادثے میں 176 انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے نے تمام ایرانی قوم کو متاثر کیا اور ان کے دلوں میں گہرے دکھ او درد کا باعث بنا ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم، ایک عظیم قوم ہیں جو اتنی آسانی سے دشمنوں کے سارشوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 8 =