ایرانی موسیقار کو گلوبل فسٹ میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور اور مایہ ناز موسیقار اور کمپوزر "کیہان کلہر" کو امریکہ میں منعقدہ گلوبل فسٹ موسیقی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل فسٹ موسیقی میلے کا ہرسال جنوری کے ابتدائی دنوں میں امریکی شہر نیویارک میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں موسیقی کے شعبے میں دنیا کے سب سے اہم، متنوع اور تخلیقی موسیقی بینڈوں کی نشاندہی اور دعوت دی جاتی ہے۔

رواں سال کے گلوبل فسٹ میلے میں ایرانی روایتی ساز کمانچہ کے کمپوزر کیہان کلہر سمیت امریکہ سے نامور موسیقاروں "تام اشنابل" اور "لیزا اسٹافورڈ" کو موسیقی کے عرصے میں بحثیت تین اہم نامور فنکار کے پہچایا اور ان کو اس میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیہان کلہر نے اس سے پہلے فین لینڈ میں منعقدہ عالمی وومکس میلے میں سب سے بہترین موسقیار کے ایوارڈ کو اپنے نام کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ 17 ویں گلوبل فسٹ موسیقی میلے کا 12 جنوری سے دنیا کے 12 اہم موسیقی گروہوں کی شرکت سے امریکی شہر نیویارک میں انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =