16 جنوری، 2020 11:04 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83636190
0 Persons
رائے سینا فورم، ایران بھارت وزرائے خارجہ کی خصوصی ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص علاقائی اور اقتصادی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے "محمد جواد ظریف" اور "سمبر امنیم جی شنکر" نے جمعرات کے روز بھارتی رائے سینا ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

ظریف نے اس سے پہلے وزیر اعظم "نریندر مودی" سے بھی ایک ملاقات میں باہمی تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت چابہار پورٹ پر تعاون سے متعلق بات چیت کی۔

اس ملاقات میں دونون فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے گزشتہ دنوں کے دوران اس اجلاس کی سائڈ لائن میں اپنے اسٹونیا کے ہم منصب سمیت بھارت اور افغانستان کی قومی سلامتی مشیروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 واضح رہے کہ رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی  کانفرنس کا 14 سے 16 جنوری تک بھارتی دارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔ 

 یہ بات قبل ذکر ہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ ایک کثیر ملکی کانفرنس ہے جو ابزور ریسرچ فاونڈیشن اور بھارتی حکومت اور محکمہ خارجہ کی زیر اہتمام میں دہلی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس کانفرنس میں بین الاقوامی برادری کو در پیش مشکل ترین مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اورعالمی سیاسی، کاروباری، میڈیا اور سول سوسائٹی کے رہنما، اس میں حصہ لیتے ہوئے بین الاقوامی پالیسی کے وسیع معاملات پر تعاون سے متعلق مذاکرات کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =