15 جنوری، 2020 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83635437
0 Persons
برطانوی سفیر آئندہ دنوں میں ایران واپس آئیں گے

لندن، ارنا- برطانوی محکمہ خارجہ نے ایران میں تعینات برطانیہ کے سفیر کے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی بہت عرصے پہلے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور معمول کے مطابق دورہ ہے۔

برطانوی محکمہ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایران میں تعینات برطانوی سفیر آئندہ دنوں میں ایران واپس آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار برطانوی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی سفیر روبرت میک ائیر دورہ لندن کے دوران، کچھ ملاقاتیں کریں گے اور آئنده دنوں میں ایران واپس آئیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی سفیر کو ہفتہ کی رات ایران میں غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے گرفتار کیا گیا اور پھر ان کی شناخت کے بعد اور سفارتی استثنی کی وجہ سے آزاد ہوگئے۔

 اس کے بعد 12 جنوری کو تہران میں تعینات برطانوی سفیر کو غیر معمولی سلوک اور غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے محکمہ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور ان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ میں تعینات دائریکٹر مینجر برائے یورپی امور اور ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر نے "روبرت میک ایئر" کو غیر معمولی سلوک اور غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے دفتر خارجہ طلب کیا۔

اس ملاقات میں برطانوی سفیر کو ایرانی با ضابطہ احتجاج کا ریکارڈ کرادیا۔

اس ملاقات میں برطانوی سفیر کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ غیر قانونی محفلوں میں غیر ملکی سفیروں کی موجودگی ان کے ملک کے سیاسی نمائندے ہونے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے اور یہ سفارتی تعلقات سے متعلق 1961 میں ویانا کنونشن کے منافی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 5 =