بھارتی فورم رائے سینا ڈائیلاگ: ظریف کی ہم منصبوں کیساتھ ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اپنے ہم منصبوں اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرکے عالمی اور علاقائی اہم تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز بھارتی قومی سلامتی کے مشیر آجیت دوال کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران باہمی امور پر بات چیت کی.

ظریف نے بھارتی وزیر اعظم نرینڈر مودی کے ساتھ ملاقات کی.

فریقین نے دو طرفہ تعلقات، تجارتی اور اقتصادی سمیت توانائی شعبوں میں باہمی تعلقات، چابہار میں تعاون، عالمی اور خطی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

انہوں نے افغان قومی سلامتی کے مشیر "حمداللہ محب" کے ساتھ ملاقات کرکے جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد علاقے کی تبدیلیوں اور افغانستان میں امن مذاکرات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
ظریف نے اپنے اسٹونی کے ہم منصب "اورماس رینسالو" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدہ اور خطی صورتحال پر گفتگو کی.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گزشتہ رات پانچویں رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے.
رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس 14 سے 16 جنوری تک بھارتی دارالحکومت دہلی میں جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول "محمد جواد ظریف" شریک ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =