15 جنوری، 2020 1:15 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83635149
0 Persons
یورپ نے اپنے جوہری وعدوں پر عمل نہیں کیا: ظریف

نئی دہلی، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک خودمختار ہیں تاہم وہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدے نبھانے میں ناکام رہے ہیں.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے بدھ کے روز نئی دہلی میں پانچویں رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے جوہری معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 2018 کو ایک خط میں اس معاہدے کے مسائل کے حل کے طریقہ کار کے آغاز کا مطالبہ کیا.
ظریف نے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد یورپ اپنے وعدوں پر قائم نہیں رہا تھا مگر اسلامی جمہوریہ ایران اپنی دیانتداری کا ثابت کردیا لہذا کسی عدالت کو اسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ نے ایران کے کوئی خطوط میں جواب نہیں دیا، غیرملکی کمپنیوں نے ایران کو چھوڑ دیا ہے تو یورپ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ انہوں نے امریکہ کو غندہ گری کی اجازت دے دی.
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف جوہری معاہدے میں ایک مسئلہ نہیں بلکہ وہ اس معاہدے کا ایک رکن ہے اسی لئے ہم نے اعلان کردیا کہ جب تک یورپ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران اپنے وعدوں پر واپس آئے گا.

شہید جنرل سلیمانی داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں واحد موثر کردار تھے
انہوں نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں واحد موثر کردار تھے اور ان کے قتل سے صرف ٹرمپ اور داعش خوش ہیں.
انہوں نے کہا کہ عراق میں امریکی موجودگی اس ملک کے معیشتی مفاد میں نہیں ہے اور عراقی عوام اس کا انخلا چاہتے ہیں.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =