15 جنوری، 2020 1:00 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83635122
0 Persons
جوہری معاہدہ، ایرانی صدر کی یورپی فریقین پر کڑی تنقید

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے ایک بار پھر اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کے لیے یورپی ممالک خاص طور پر جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک پر کڑی تنقید کی.

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز بدھ اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے یورپی ممالک سے اپیل کی کہ اپنے وعدوں پر واپس آئیں.

روحانی نے دوسرے فریقین کی وعدہ خلافی کے ردعمل میں ایرانی وعدوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے حوالے سے یورپیوں کا دعوے بے بنیاد اور من گھرٹ ہے.

ایرانی صدر نے کہا کہ اپنی جوہری وعدوں پر (اگر یورپیوں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں) واپس آسکتے ہیں۔

صدر روحانی نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط اقدام اٹھانا آپ کے مفاد میں نہیں تو صحیح راستہ اپنائیں؛ صحیح راستہ یہ ہے کہ جوہری معاہدے پر واپس آئیں، مجھے نہیں معلوم کہ لندن کا وزیر اعظم کس طرح سوچتے ہیں کہ کہتے ہیں کہ ہمیں جوہری معاہدے کو چھوڑنا ہوگا اس کی بجائے ٹرمپ کے منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے وعدہ خلافی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے سوا کچھ نہیں کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ تینوں یورپی ممالک نے ٹرمپ کی سازشوں کے خلاف کچھ نہیں کیا ہے اور تمام 28 یورپی ممالک ہمیں بتائیں کہ اب تک جوہری معاہدے کے حوالے سے کیا اقدام اٹھایا ہے؟ ان ممالک نے اس معاہدے کے حوالے کچھ کام نہیں کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 1 =