ایران کو ایشیا میں تنصیبات کی صنعت میں پانچویں پوزیشن حاصل

اصفہان، ارنا – ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کی ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی صنعت تنصیبات 60 سال پرانی ہے اور ایشیا میں جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہے.

یہ بات مهشید نیاززاده نے گزشتہ روز ایرانی صوبے اصفہان میں منعقدہ کولنگ اور ہیٹنگ تنصیبات کی 18 ویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی.

انہوں نے کہا کہ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ایران نے اس شعبے میں برآمدات کے لحاظ سے سے 83 ویں اور درآمدات میں 50 ویں پوزیشن حاصل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق 18 ویں عالمی کولنگ اور ہیٹنگ سسٹم کی نمائش 14 سے 17 جنوری تک شہر اصفہان میں جاری رہے گی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ملک کی برآمدات کی شرح 40 ملین ڈالر اور برآمدات کی شرح 400 ملین ڈالر تھی.

شوکیس ریفریجریٹرز،پنکھے، پیکیج اور ریڈی ایٹر سب سے اہم برآمدی مصنوعات میں شامل ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 9 =