14 جنوری، 2020 3:30 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83634014
0 Persons
عالمی سول ایو ایشن کے ماہرین ایران آئیں گے

تہران، ارنا - ایران کی درخواست پر بین الاقوامی سول ایوی ایشن ادارے کے ماہر یوکرائن کے مسافربردار طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے تہران آئیں گے.

جرمن خبررساں ادارے ڈوئچے ویلے کی ویب سائٹ کے مطابق، کینیڈا میں قائم عالمی سول ایوی ایشن تنظیم، آئیکاو بوئنگ اور یوکرین کے ماہرین کی ٹیموں پر شامل ہوں گی۔
اس خبررساں ادارے کے مطابق، آئیکاو تنظیم اس تحقیقات کے دوران مشاورتی کردار کا ادا کرے گی.
اس تنظیم کی ذمہ داری میں سے ایک انجام ہونے والی تحقیقات کو بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے معیار کے مطابق ہونے کی تصدیق ہے.
خیال رہے ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔
مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا.
ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =