14 جنوری، 2020 11:53 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83633534
0 Persons
طیارہ حادثہ، ایرانی صدر کا خصوصی عدالت کے قیام کا مطالبہ

تہران، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرائنی طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے اعلی جج کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے قیام عمل میں لایا جائے.

یہ بات حسن روحانی نے منگل کے روز زراعت کے شعبے میں نامور شخصیات کے اعزاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی عدلیہ کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے خصوصی عدالت تشکیل دیں.

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے اور پوری دنیا اس عدالت کا نظارہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ایران اور دیگر ممالک کے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے، جیسا کہ میں نے ٹیلیفون کے ذریعے ان ممالک کے حکام سے بات کی، وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت اپنی تمام صلاحیتوں سے اس مسئلے کا جائزہ  کرے گا کیونکہ یہ بہت اہم مسئلہ ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ میں نے اس انتہائی المناک اور ناقابل معافی غلطی سے مطلع ہونے کے بعد فوری طور پر متعلقہ حکام کو بتایا تاکہ عوام کو آگاہ کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =