ایران کی فضائی حدود تمام پروازوں کیلئے محفوظ ہے: آرمی چیف

تہران، ارنا - ایران کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لئے پہلے سے زیادہ محفوظ اور پُرامن ہے

یہ بات ایرانی آرمی سپہ سالار میجر جنرل "سید عبدالرحیم موسوی نے آج بروز منگل تہران میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ آرمی، سپاہ پاسداران اور دیگر مسلح افواج کے تعاون سے اپنی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک ایرانی قوم کی سربلندی، آزادی اور سلامتی کے دفاع کیلیے کوشاں ہوگی.

انہوں نے کہا کہ ایران مختلف پروازوں کو سہولیات فراہم کرنے پر تیار ہے.

جنرل موسوی نے کہا کہ ہمارے دشمن نے مختلف شعبوں میں ایران سے طمانچہ کھا کر کمزور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال خطے سے امریکی فورسز کا انخلا تمام خطی ممالک کا عوامی مطالبہ بن گیا ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =