برطانیہ، دہشتگردی میں امریکہ کی اندھی حمایت کررہا ہے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ سمیت یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی خطرناک مہم جوئی کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اپنے وعدے نبھائیں.

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل اپنی ٹوئیٹ میں کہی.
ظریف نے مزید کہا ہے کہ برطانیہ، خطے میں امریکہ کی دہشتگردی اور مہم جوئی میں اندھی شراکت داری کررہا ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے امریکہ کی دہشت گردی مہم جوئی کی اندھیحمایت کا حوالہ دیتے ہوئے پورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن کی پیروی کرنے کے بجائے جوہری معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں.
ظریف نے کہا کہ آخری بار جو امریکہ نے برطانیہ کو بے نقاب کیا عراق کی جنگ میں تھا، اس کا کیا نتیجہ نکلا؟ پھر تبدیلی کے لیے معزز راستہ اپنائیں: عدالت کی جانب سے تعینات کیے جانے والےایرانیوں کا قرضہ ادا کریں۔
انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا کہ گزشتہ20 مہینے کے دوران امریکی ڈکٹیٹ کے سامنے برطانیہ کی مجرمانہ خاموشی کو دیکھ کر دیگر تین یورپی ممالک کا گروپ E-3 نے بھی ایسا رویہ اختیار کیا ہے لیکن کبھی بھی اس حوالے سے کامیاب نہیں ہوں گے.
ظریف نے کہا کہ تین یورپی ممالک کا گروپ E-3 دباؤ اور غنڈہ گردی کی بجائے اپنی ذمہ داری نبھانے کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچا سکتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =